لاہورآرٹس کونسل کے تعاون سے پیپر میریکل کے زیر اہتمام کلرآف پاکستان کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کل الحمراآرٹ گیلری میں کیاجائیگا ، افتتاح ارجنٹائن کے سفیر کرینگے ۔ نمائش میں فوٹو جرنلسٹ kenjiro sato کی بنائی ہوئی تصاویرآویزاں کی جائیں گی جس میں پاکستان کے مختلف رنگوں کو ناظرین کے سامنے پیش کیاجائیگا۔