ترکی:انقرہ میں 2 بم حملوں میں 86 افراد ہلاک، 186 زخمی

People tend to victims at the site of an explosion in Ankara, Turkey, Saturday, Oct. 10, 2015. The two bomb explosions targeting a peace rally in the capital Ankara has killed dozens of people and injured scores of others. The explosions occurred minutes apart near Ankara's main train station as people were gathering for the rally, organized by the country's public sector workers' trade union and other civic society groups. The rally aimed to call for an end to the renewed violence between Kurdish rebels and Turkish security forces. (AP Photo)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امن ریلی کے شرکا پر دو بم حملوں میں 86 افراد ہلاک اور 186 زخمی ہوگئے۔ ترک صدر طیب اردوان نے واقعے کو ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش قرار دے دیا۔

ترکی کا دارالحکومت انقرہ آج صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، دھماکے انقرہ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریبی علاقے میں ہوئے، جہاں بائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے حکومت مخالف امن ریلی نکالنے کے لیے لوگ جمع ہورہے تھے۔

ریلی کرد باغیوں اور ترک سیکیورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کی مذمت کے لیے نکالی جارہی تھی، دھماکے کے بعد ہر طرف ابتری اور افرتفری کے مناظر نظر آئے۔
turkey1
ترک حکام کے مطابق دھماکے بظاہر خودکش معلوم ہوتے ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی سیکیورٹی اجلاس طلب کرلیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے