عمران خان کے نصیب میں رونا ہی لکھا ہے:ایاز صادق

ayaz sadiqاین اے 122 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے نصیب میں رونا ہی لکھا ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اللہ ہی حافظ ہے، اللہ تعالی عمران خان کو لوگوں کی عزت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نصیب میں رونا ہی لکھا ہے اور میں اس کا کچھ نہیں کر سکتا۔

این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو لڑائی جھگڑے سے دور رہنے کا کہا ہے اور بہت پر امید ہوں کہ ہم ہی جیتیں گے تاہم جو بھی نتائج آئے قبول کروں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے