ایاز صادق نے122 کا میدان مارلیا،76204ووٹ لےکر کامیاب

ayaz aleemپاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور کے حلقہ 122کا معرکہ مار لیا ہے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر سرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق 76204ووٹ لیکر ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انکے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے 72043ووٹ حاصل کیے،اس طرح ایاز صادق نے 4161ووٹوں سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دی۔

واضح رہے کہ دونوں امیدواروں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا اور بہت کم مارجن سے ایاز صادق کو کامیابی ملی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 147شعیب صدیقی نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 31993ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

ان کے مقابلے میں موجود مسلم لیگ ن کےمحسن لطیف 28641ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان جلد کرے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے