حکومت سے مفاہمت کے بعد ایم کیو ایم کاآج پارلیمنٹ میں واپسی کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ متحدہ کے سینیٹرزآج استعفے واپس لے لیں گے، سینیٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان باضابطہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایم کیوایم نےپیرتک صوبائی ، قومی اسمبلیوں اور سینیٹ سے استعفے واپس لینے کا اعلان کیا گیاتھا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی آج اپنے استعفے واپس لیں گے اور پارلیمانی سیاست میں واپس آ جائیں گے۔ ایم کیوایم نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی عمل اور رائے شماری میں حصہ لے گی