وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حلقہ 122میں ن لیگ کے امیدوار ایاز صادق کی جیت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” نون نے قارون “ کو شکست دےدی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے ضمیر فروشوں،قبضہ مافیا،جھوٹ،الزام تراشی کی سیاست کو دفن کردیا ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔
نوٹو ں سے خریدنے والوں کی سیاست کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایاز صادق کی جیت عوام کی سیاست کی فتح ہے اور اب وہ نئے جزبے،نئے ولوے سے عوام کی خدمت کرینگے۔