پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلیم خان نے کہا ہے کہ تخت لاہور کے 4 میں سے 2 پائے نکال دیئے ہیں، باقی بھی نکل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے انتخاب شروع ہونے سے قبل کہا تھا کہ وہ یہ الیکشن 40,000 ووٹوں کی برتری سے جیتیں گے، ان کی برتری تو میں 3 ہزار پر لے آیا ہوں اور اگر ووٹر لسٹوں میں گھپلے نہ ہوتے تو یہ برتری بھی نہ رہتی۔
علیم خان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب این اے 122 کی نشست بھی عمران خان کی ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں علیم خان کا کہنا تھا کہ نتائج تحریک انصاف نے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن نے قبول کرنے ہیں کیونکہ آج کے انتخابات میں دونوں صوبائی سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ کی ایک سیٹ مسلم لیگ ن کو ملی ہے۔