تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کیا اوکاڑہ سے بھی کچھ سیکھیں گے؟

پی ٹی آئی بھی ایک ایسی ہی جماعت ہے جو سرمایہ داروں کے قبضے میں جا چکی ہے ۔۔اور اس پر طرہ یہ کہ اس میں بھی کئی لندن پلٹ افراد کو کلیدی اہمیت دی گئی ہے.

ایک طرف حکومتی وزیروں کی فوج ظفر موج اور ان کے وعدے ۔۔مال پانی تودوسری طرف عمران خان اور اس کے تمام ڈرائی کلین سرمایہ دار احباب کا ٹؤلہ جس نے پیسوں کا سونامی بنا دیا

خان صاحب شاید اس پر مشکل سے ہی سوچیں گے کہ پی ٹی آئی کے ہارنے کی وجہ بھی اپنے ہائی مورل گراونڈ سے ن لیگ کی سطح پر آنے کی وجہ سے ہے

دوسرا لاہور سے تو کوئی سبق سیکھتے ہیں کے نہیں ۔۔اوکاڑہ میں ایک نظر ۔۔۔۔ جہاں مسلم لیگ ن بھی ہاری اور پی ٹی آئی کے امیدا وار کی ضمانت بھی نہ بچ سکی ۔۔۔۔۔ لیکن الیکشن کے بعد بھی لگتا ایسا ہے کہ کوئی بھی جماعت سبق یا عبرت حاصل کرنے کے موڈ میں نہیں

حقیقت یہ ہے کہ دونوں جماعتیں ۔۔۔ جتنے بھی الزام ایک دوسرے پر لگاتی ہیں ۔۔۔ وہ سچ لگتے ہیں ،،تو پھر ریاض الحق جج ہی ٹھیک ہے ۔۔۔۔ ہاں ایک اور بات جماعت اسلامی نے بھی ایک دعوی کیا ہے کہ یہ جو این اے 122 میں لیڈ کا فرق کم ہوا ہے وہ ان کی وجہ سے ہے ۔۔۔۔۔۔

دوسرے لفظوں میں پچھلا الیکشن بھی ٹھیک تھا ۔۔۔ یہ بیان کس کے حق میں جا رہا ہے اور کس کے خلاف ۔۔فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔!!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے