لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم ہلاک جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔
قتل کی یہ واردات ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے نواب ٹاؤن میں ہوئی ،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا نوجوان عزیز خان اور زخمی عمران کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے۔
دونوں پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی کےطالب علم ہیں ،مقتول کی لاش اور زخمی طالب علم کو جناح اسپتال کےمردہ خانے میں جمع کرانے کے بعد ورثاء کو اطلاع کر دی گئی۔پولیس واردات کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے