وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات سے پہلے مولا جٹ اور انتخابات کے بعد یملا جٹ ہوجاتے ہیں ، ہمیں اتنے ہی ووٹ ملے جتنے عام انتخابات میں ملے تھے ، عمران خان ایک بار پھر الزام خان ثابت ہوئے ۔
اسلام آباد میں میڈيا سے گفت گو کرتےہوئے پرویز رشیدنے خورشید قصور کی کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی انتہا پسندی کی بھی شدید مذمت کی ، اور کہاکہ خورشید قصوری کے ساتھ بھارت میں ہونے والے رویے کا نوٹس لیا گيا ہے ، بھارت میں تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کیا گيا ، شیوسینا کے مظاہرےپر دکھ ہے –