وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے لوڈشیڈنگ کے ممکنہ خاتمے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔کہتے ہیں دس ہزارچھ سومیگاواٹ بجلی مارچ دوہزار اٹھارہ تک نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائےگی ۔
وزیرخزانہ نے سیاستدانوں کو چارٹرآف اکانومی پر دستخط کی دعوت بھی دے دی۔ اسلام آبادمیں ایک سیمینار سے خطاب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ توانائی کا بحران حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ انہوں نےلوڈشیڈنگ کے ممکنہ خاتمے کی ڈیڈ لائن بھی دی ۔
دس ہزارچھ سومیگاواٹ بجلی دسمبر دوہزارسترہ میں سسٹم میں لانے کی کوشش ہے تاہم زیادہ سے زیادہ مارچ دوہزار اٹھارہ تک یہ نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائےگی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاکہ معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا، وہ سیاستدانوں کو چارٹرآف اکانومی پر دستخط کی دعوت دیتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں کوریا کےسفیر سونگ جان اون کاکہناتھاکہ پاکستان اور کوریا کے درمیان براہ راست پرواز شروع ہونی چاہئیے۔ وفاقی وزیر ہمایوں اختر نےکہاکہ حکومت نے اقتصادی ترقی کے لئے دلیرانہ اقدامات اٹھائے ہیں