بستر لباس پہنو اور سو جاؤ

لندن: برطانوی کمپنی نے ایسا بستر نما انوکھا لباس تیار کیا ہے جسے آپ پہن کر سو بھی سکتے ہیں جو آپ کو مکمل بستر کا احساس دلائے گا۔

یہ آرام دہ لباس عوام کو بیٹھے بیٹھے سونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے برطانوی باشندے شدید محنت کرتے ہیں اور نیند کی کمی سے ان کی طبیعت مزید متاثر ہوسکتی ہے اور اسی لیے محدود تعداد میں ’’سُو ویٹ نامی‘‘ یہ لباس تیار کیا گیا ہے جو تھکان اور نیند کی کمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس انوکھے لباس کا کالر بڑا اور دبیز ہے جو کسی بھی وقت قیلولہ اور آرام کی سہولت فراہم کرتا ہے جب کہ لباس کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ شدید سردی سے بھی بچاتا ہے اور سفید رنگ مزاج کو پرسکون بناتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے