چیف الیکشن کمشنر کا آرمی چیف کو خط، ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

commision چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا ہے جس میں ضمنی انتخاب کے موقع پاک فوج کے مثالی کردار پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

 چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ فوج نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری نبھانے میں مثالی کردار ادا کیا اور فوجی جوانوں نے تمام چیلنجز،کشیدہ ماحول میں احسن طریقے سے ذمے داری نبھائی۔

چیف الیکشن کمشنر کے خط میں مزید کہا گیا کہ فوجی جوانوں نے حلقوں میں فلیگ مارچ اور پیشہ وارانہ فرائض بخوبی انجام دیئے جب کہ چیف الیکشن کمشنر نے پاک فوج کے جوانوں کو مثالی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے