ڈیرہ غازی کے علاقے تونسہ شریف میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ کے الیکشن آفس میں دھماکے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، دھماکے کے وقت امجد فاروق کھوسہ ڈیرے پر موجود نہیں تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ غازی خان مبشر میکن نے 5افرد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا امجد فاروق کھوسہ کے کیمپ آفس میں ہوا، تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ڈیرے پر 100سے زائد افراد موجود تھے۔
رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ رات ہی اسلام آباد آگئے تھے، مجھے کوئی دھمکی نہیں ملی تھی ۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا