جھنگ روڈ میں بجلی کا زائد بل آنے پر شوہر سے جھگڑے کے بعد حاملہ خاتون نے تیزاب پی کر خودکشی کرلی۔
فیصل آباد میں جھنگ روڈ کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی 8 ماہ کی حاملہ تھی اور اس کا شوہر گزشتہ 6 ماہ سے بے روزگار تھا جس کی وجہ سے اس کے مالی حالات انتہائی ناگفتہ بہ تھے۔ بجلی کا بل 5ہزار روپے آنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا۔ جس پر اس نے دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔
ثمینہ کوانتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا جہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیا تاہم وہ خود دم توڑ گئی بعد ازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز مظفر گڑھ میں 18 سالہ لڑکی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج نہ کئے جانے پر تھانے کے سامنے خودسوزی کرلی تھی۔