بھارتی مسلمانوں کو گائے کا گوشت کھانا چھوڑنا ہی ہوگا:منوہر لعل

manohar lal
بھارت کی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لعل کھترکا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو بھارت میں رہنا ہے تو انہیں گائے کا گوشت کھانا چھوڑنا ہی ہوگا ۔انہوں نے داری واقعے میں مسلمان کی ہلاکت کو غلط فہمی کا نتیجہ قراردیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں منوہر لعل کا کہنا تھا کہ مسلمان بھار ت میں رہ سکتے ہیںلیکن ان کو گائے کا گوشت کھانا چھوڑنا ہی ہوگا ۔گائے کا گوشت چھوڑ دینے سے مسلمان ہندوؤں کے مذہبی عقائد کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دادری واقعے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔منوہر لعل نے دعوی ٰکیا کہ مرنےوالے شخص نے گائے سے متعلق بیہودہ جملے کہے جس سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی او رانہوں نے اس پر حملہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں آزادی ہوتی ہے لیکن اس کی حد ہوتی ہے،آزادی اتنی ہونی چاہیے کہ اس سے دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے ۔گائے کا گوشت کھانے سے دوسری کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اوربھارتی آئین کے مطابق بھی ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں جس سے دوسرے کے جذبات کو ٹھیس پہنچے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے