سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان کے سینئر سیاست دان یار محمد رند پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر یار محمد رند نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف بلوچستان میں بھی ایک مضبوط پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مشرف دور میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
اس موقع پر عمران خان نے یار محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے، صرف آپریشن سے وہاں کے حالات کبھی بہتر نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی پر بھی زور دیا۔
واضح رہے یار محمد رند مشرف دور میں بلوچستان میں زراعت وخوراک کے وزیر رہ چکے ہیں۔