ریحام خان بھارتی پروڈیوسر راکیش اوپدھیا سے مل کرفلم بنائیں گی

reham khanتحریک انصاف کے سربراہ عمران کی اہلیہ ریحام خان بھارتی فلم میکرراکیش اوپدھیاکے ساتھ مل کر فلم بنائیں گی،

کھلاڑی 786، دی شوقینز اورسردارجی جیسی کئی مقبول فلموں کے پروڈیوسر راکیش اوپدھیااس سلسلے میں مختصر دورے پر پاکستان میں ہیں اور انھوں نے گزشتہ دنوں بنی گالامیں ریحام خان اور عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر جہاں راکیش اوپدھیا نے ریحام خان کے ساتھ اپنی مشترکہ فلم کی کہانی، لوکیشن اورکاسٹ کے حوالے سے گفتگوکی، وہیں پاکستان میں بھارتی فلموں اورانٹرنیشنل مارکیٹ تک پاکستان کی معیاری فلموں کی رسائی میں اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

راکیش اوپدھیا نے ’’ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے بتایاکہ وہ بالی ووڈ میں اپنے پارٹنرمعروف موسیقار و گلوکار ہمیش رشمیا کے ساتھ مل کرفلمیں پروڈیوس کرتے ہیں لیکن پاکستان میں فلمسازی کے حوالے سے شروع ہونے والے اس پروجیکٹ کو وہ خود اور پاکستان میں اپنے ایک دوست بابرشیخ کی مدد سے پروڈیوس کرینگے۔

انھوں نے ریحام خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایاکہ بہت ہی تسلی بخش ملاقات رہی ہے اوراس لیے ہم بہت جلداپنے پروجیکٹ پرکام شروع کرینگے،فی الحال اس کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں مگراتناضرور کہہ سکتاہوں کہ یہ بین الاقوامی معیار کاایک منفردپروجیکٹ ہوگاجو سب کیلیے سرپرائزثابت ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے