چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کرکے خطے کے امور اور بین الاقوامی سیاست پر بات چیت کی ۔
بلاول بھٹوزرداری سلک روڈ کانفرنس کے سلسلے میں 4روزہ دورے پر چین میں ہیں۔ ذرائع پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے چینی صدر سے بیجنگ میں ملاقات کی ، اس موقع پرخطے کے امور اور بین الاقوامی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا۔