پینسل کی نوک سے 50 رنگز کی چین بنانےوالا نوجوان

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، جس کا ثبوت اکثر و بیشتر ہمیں ملتا رہتا ہے، گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عبد البصیر بھی ایسے ہی نوجوان ہیں، جنہوں نے پینسل کی نوک سے پچاس رنگز کی چین بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عبد البصیر نے پینسل کو تراش کر فنکاری کا آغاز دو سال قبل کیا تھا، اس کے بعد انہیں جو ڈیزائن پسند آتا، وہ زبردست مہارت سے اسے پینسل کے سکے پر بنا ڈالتے، جن میں مینارِ پاکستان، نشان حیدر، تاج محل، اٹلی کا پیسا ٹاور، لندن کا کلاک ٹاور اور برج خلیفہ وغیرہ شامل ہیں۔

پھر اسی مہارت کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے نیا کارنامہ انجام دیا اور پینسل کی نوک سے 50 رنگز کی چین (Keychain) بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنالی۔

انہوں نے یہ چین 60 گھنٹوں میں تیار کی جس کے لیے انہوں نے روزانہ 15 روز تک 4 گھنٹے کام کیا۔

عبد البصیر کا کہنا ہے کہ انہیں پینسل کی نوک سے پچاس رنگز کی چین بناتے ہوئے کافی ڈر تھا کہ کہیں سکا ٹوٹا ہوا نہ ہو یا پھر کام کرتے وقت ٹوٹ نہ جائے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ چین مکمل ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری کامیابی اپنے فن سے محبت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور میں مزید ایسے ریکارڈز بنا کر آرٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے