امریکی درخواست پہ ملائشیا کا کمپیوٹر ہیکر گرفتار

امریکی درخواست پہ ملائشیا کی پولیس نے ایک کمپیوٹر ہیکر کو گرفتار کر لیا

ملزم پہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے ایک ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی تفصیلات داعش کو دیں تھیں تاکہ داعش ان کو انفرادی طور پہ نشانہ بنا سکے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم اردت فرازی اگست2014 میں ملائشیا میں کمپیوٹر سائنس اور فارنزک پڑھنے کے لئے داخل ہوا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے شام میں موجود داعش کے ایک کارکن سے ہیکر سرور کے بارے میں بات چیت کی جس میں امریکی فوجیوں اور عہدیدار کی تفصیلی معلومات محفوظ تھیں
اسکےبعد وہ تمام تفصیلات داعش کے آپریشنل گروپ کو مزید کاروائی کے لئے مہیا کردی گئیں

جبکہ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ معروف ہیکر فرازی پر1351 امریکی فوجیوں اور عہدیداروں کی معلومات چوری کرنے اور داعش کی مدد کرنے کا الزام ہے

فرازی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کوسوو کے ہیکر گروپ”” کوسوو ہیکرز سکیورٹی”” کا لیڈر ہے جس نے امریکی سسٹم ہیک کیا اور ہزار سے زائد امریکی فوجیوں اور عہدیداروں کی معلومات چوری کرلیں اور اس کے بعد داعش کو فراہم کردیں ۔ ۔
تفصیلات کے مطابق فرازی نے یہ معلومات داعش کے ٹاپ ہیکر جنید حسین کو اپریل سے اگست کے درمیان دیں ۔ ۔10 اگست کو جنید حسین نے اپنی ٹوٹیٹ میں انکشاف کیا کہ داعش کے پیکنگ گروپ نے امریکی ویب سائٹ ہیک کرلی ہے ۔

آور اس کے ساتھ لنک میں30 صفحات پہ مشتمل ایک دستاویز پوسٹ کی جس میں امریکی فوجیوں اور عہدیداروں کی معلومات تھیں ۔ ۔ جنید حسین جو کہ بعد میں25 اگست کو امریکی ڈرون حملہ میں مارا گیا نے ٹوٹیٹ میں کہا کہ اب یہ معلومات داعش کے آپرشنل گروپ کو فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے بعد ہم تم لوگوں کو تمہاری زمین پہ ماریں گے

ملائشیا میں ابھی تک دھشت گردی کے واقعات تو نہیں ہوئے لیکن ملائی حکومت داعش سے منسلک سو سے زائد افراد کو گرفتار کرچکی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے