تونسہ میں نوعمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ کا انکشاف

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں نوعمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تونسہ کے نواحی علاقے کے رہائشی نے درخواست دی کہ اس کے پوتے کے ساتھ عدنان ظفر نامی ملزم نے زیادتی کی اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

زیادتی اور بلیک میلنگ کا شکار لڑکے نے اپنے وڈیو بیان بتایا کہ ملزم عدنان ظفر نے کالج اور اسکولوں کے کئی لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر اہل خانہ کو بلیک میل کرتا رہا ہے تاہم رقم نہ ملنے پر وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی جنوری میں تونسہ میں ہی 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے