پاکستان میں کچھ عرصے سے غیر معیاری کھانوں اور ناقص صفائی پر ہوٹلوں کی بندش اوران پر جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ تو جاری ہے مگر تاحال بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ خاص طور کچھ عرصے پر سفر کے دوران لگژرئ بسوں میں پہلے سے پیک شدہ کھانے کے بارے میں شکایات عام ہو رہی ہیں ۔
گذشتہ صبح آٹھ بجے پشاور سے راولپنڈی کے لئے جانے والی ڈائیو ایکسپریس کے ایک مسافر نے آئی بی سی کو بتایا ہے کہ بس میں کھانے کے لیے دی گیئں اشیاء پرانی تھیں اور جب ان کی پیکنگ غور سے دیکھی گئی تو انکشاف ہوا کہ بس عملے کے طرف سے دیے گئے ڈبے میں موجود سینڈوچ کے استعمال کی مقررہ معیاد گزر چکی ہے ۔
مسافر کے بقول جب اس نے بس کے عملے سے شکایت کی تو انہوں کوئی معقول جواب دینے کی بجائے لا علمی کا اظہار کیا ۔
متاثرہ مسافر نے بس مالکان اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرایوں کی مد میں بھاری رقم وصول کرنے والی ان بسوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی کڑی جانچ کی جانی چاہیے ۔