وزیر اعظم نواز شریف امریکاپہنچ گئے

nawazوزیر اعظم نواز شریف اپنے چار روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ اینڈریوزس ایئر بیس پر اترا جہاں پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ کےحکام اور پروٹوکول افسران مو جود تھے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ اہلیہ کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کےمشیر طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم کل امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے ، امریکی صدر بارک اوباما سے ان کی ملاقات بائیس اکتوبر کو ہوگی ۔ وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر بارک اوباما، نائب صدر جوبائیڈن اور کابینہ کے دیگر ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان موجودہ تعلقات کا بغورجائزہ لیا جائے گا، اس کےعلاوہ دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف امریکی سینیٹ، ایوان نمائندگان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم واشنگٹن ڈی سی میں پاک امریکا بزنس کونسل کی تقریب میں شرکت کے علاوہ یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب بھی کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے