مبشر لطیف عباسی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی نائب صدر منتحب

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے مرکزی نائب صدر کے لئے مبشر لطیف عباسی کو منتخب کرکے پارٹی سیکرٹریٹ سے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مبشر عباسی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ٢٠٠٨ میں اسلام آباد میں انصاف سٹوڈنٹ کی بنیاد رکھ کر کیا تھا۔

وہ پہلے یونٹ کے صدر بنے پھر اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری بنے _بعد ازاں ان کی پارٹی خدمات کو دیکھتے ہوۓ ان کو اسلام آباد سٹی کا صدر اور اسلام آباد ریجن کا نائب صدر بنایا گیا۔

اور یوں ٨ سال پارٹی خدمات کے بعد ان کو مرکزی نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

مبشر عباسی نے حال ہی میں الیکٹریکل انجینرنگ کی ہے _ وہ انتہائی پڑھی لکھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں _ ان کا آبائی تعلق گلیات ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے