گجرات میں شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

گجرات کے علاقے چک جانی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی، 2 بیٹیوں اور بیٹے کو ڈنڈے اور چھری کے وار سے قتل کیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم فیاض نے خود کو بھی آگ لگائی جس میں ملزم خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

پانچوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر واقع گھریلو جھگڑے کا ہی معلوم ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے