لاہور: داروغہ والا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق

لاہور: داروغہ والا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے داروغہ والا غبانپورہ میں قصاب کی دکان پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے تینوں سگے بھائی ہیں جن میں سے دو کی شناخت غنی اور لبھا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے