مالاکنڈ: منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 21954 تک پہنچ گئی.45 خواتین بھی شامل

ضلع ملاکنڈ میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 21954 تک پہنچ گئی.جس میں خواتین کی تعداد 45 ہیں.

ضلع ملاکنڈ میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے. نجی فلاحی تنظیم کے مطابق ان منشیات استعمال کرنے والوں میں %84.6 چرس, %10.1 آئیس جبکہ %5.2 لوگ ہیروئین استعمال کررہے ہیں.

ضلع میں اس وقت 18 ہزار 593 افراد چرس استعمال کررہے ہیں.جس کو منشیات میں شمار ہی نہیں کیاجاتا.

آئیس جو ضلع ملاکنڈ میں نہ صرف لڑکے استعمال کررہے ہیں بلکہ لڑکیوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے.اس وقت ضلع میں آئیس استعمال کرنے والوں کی تعداد 2200 تک ہیں جس میں 31 لڑکیاں شامل ہیں.ان لڑکیوں میں زیادہ تر کا تعلق بٹ خیلہ سے ہیں.

ہیروئین استعمال کرنے والوں کی تعداد 1161 ہیں. جس میں لڑکیوں کی تعداد 14 تک ہیں. تنظیم نے اخبار خیبر کو بتایا کہ پچھلے تین سال میں 413 افراد کا علاج کیا جاچکا ہے جو اپنی زندگی میں واپس آچُکے ہیں

یاد رہے کہ ضلع ملاکنڈ میں علاج و بحالی مرکز موجود ہے لیکن ضلع انتظامیہ اور پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ویران پڑا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے