سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے دلتوں کو کتے سے تشبیہ دینے پر معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے یونین منسٹر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے کہاہے کہ دو جملوں کو ملا دینے سے یہ واقعہ سامنے آیااگر کسی کو برا لگے تو وہ معذرت کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ وی کے سنگھ نے بچوں کو زندہ جلانے پر پہلے انہیں کتوں سے تشبیہ دی پھر جب بھارتی میڈیا اور اپوزیشن کی جانب سے تنقید ہوئی تو معافی مانگ لی۔دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے وی کے سنگھ کے اس بیان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔