لبنان میں صدارتی انتخاب جلد از جلد کروایا جائے۔ حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں بیرونی مداخلت کا انتظار کئے بغیر جلد صدارتی انتخاب کروایا جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے "” امریکی تکفیری جنگ "” کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

عاشوراء کی مناسبت سے بیروت کے شمال میں رایہ سیٹیڈیم میں ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کے انتخابات سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے سعودیہ و ایران یا امریکی اور مغربی ملکوں کی مداخلت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کے حالات اس قدر سنگین ہیں کہ کسی بھی وقت لبنان تباہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ مئی 2014 سے لبنان میں صدر کا عہدہ خالی ہے ۔اور موجودہ پارلمنٹ اپنے تیس اجلاسوں میں سابق صدر مائیکل سلیمان کے جانشین کو منتخب کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ جس کی بنیادی وجہ سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کی کمی ہے۔

اپنے سیاسی مخالفین کو انہوں نے امریکہ کے غلام ہونے کا طعنہ دیا اور کہا کہ میں اور میرے سپوٹر امام خامنئی (ایرانی سپریم لیڈر ) کے خادم ہیں۔ شام کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شام کبھی تباہ نہیں ہوگا ، اور "‘ امریکی تکفیری گروہوں "” سے جنگ جاری رہے گی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحاد کی مذمت کی جبکہ عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی داعش کے خلاف کاروائیوں پہ ان کی تعریف کی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے