کرتار پور راہداری مذاکرات کیلئے پاکستان کے نائب ہائی کمشنر امرتسر پہنچ گئے

کرتار پور راہداری مذاکرات کیلئے بھارت میں پاکستان کے نائب ہائی کمشنر سید حیدر شاہ امرتسر پہنچ گئے، پاکستانی وفد کل امرتسر پہنچے گا۔

سید حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے بآسانی پاکستان پہنچنے کیلئے کرتارپور راہداری کھولنا چاہتا ہے۔

امرتسر ائیرپورٹ پہنچنے پر بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا منصوبہ پاکستان کی طرف سے شروع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ سکھ افراد راہداری کے ذریعے بآسانی پاکستان تک پہنچیں، کرتارپور راہداری مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کی بھارتی حکام سے ملاقات کل ہوگی۔

کرتارپور راہداری سے پاکستان جانے کیلئے ویزہ استثنیٰ کے معاملے پر بھی کل کی ملاقات میں بات ہوگی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر کل مذاکرات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر افسوس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ بھارتی صحافیوں کے لیے وزیر خارجہ نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے