کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف لندن میں کشمیریوں کا مظاہرہ

kashmirمقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کے خلاف برطانیہ میں کشمیریوں نے احتجاج کیا، برطانیہ بھر سے کشمیری لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جمع ہوئے اور مقبوضہ وادی پر بھارتی تسلط کے خلاف نعرے ۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کا اہتمام کشمیر یوں کی تنظیموں نے کیا، مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا ہے ، جہاں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے ۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے