جاں بحق افراد کی تعداد 52سے تجاوز کرگئی

پاکستان کے شمالی علاقہ جات سمیت افغانستان اور ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

زلزلے کی شدت 7.7 تھی جس سے پورا ملک لرز اٹھا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 2 بجکر 9 منٹ پر آیا، جبکہ اس کا دورانیہ ایک منٹ سے زائد تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے خیبرپختواہ سے خاص طور پہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔

سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی کے مطابق خیبرپختونخواہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت تک خیبر پختونخواہ میں زخمیوں کی تعداد 300سے زیادہ ہوگئی ہے۔

علاقائی اعتبار سے اب تک کی ڈیتھ ٹول کی تفصیل یہ ہے:

زخمی جاں بحق علاقہ
17 2 مانسہرہ
307 13 سوات
2 چلاس
23 4 چارسدہ
100 25 باجوڑ
0 4 مہمند ایجنسی
2 2 خیبر ایجنسی
1 مظفرآباد
3 کوہستان
4 گلگت
12 12 بنیز
47 20 چترال
138 2 پشاور
250 17 اپر دیر
102 18 شانگلہ
97 2 مردان
7 2 نوشہرہ
14 0 کوہاٹ
74 4 صوابی
45 ایبٹ آباد
2 2 خیبر ایجنسی
4 اورکزئی

 

 

ڈی سی آفس پشاور میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں یا ریلیف کے لئے ان نمبروں پہ رابطہ کیا جاسکتا ہے:
9212302
9211338

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خیبر پختونخواہ میںزلزلے سے متاثرہونے والی جگہوں کی کچھ تصاویر
12188656_1211352185548194_391771038_n

12182059_1211352155548197_1882454542_n

12179658_1211352118881534_1713171617_n

12181882_1211352082214871_1008329930_n

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے