پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 200 ہوگئی جبکہ 1000 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، گجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 7.5 تھی جس سے ملک کے کئی شہر لرز اٹھے، جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں 212.5 کلو میٹر زیر زمین تھا.
زلزلے سے متاثرہ افغانی بچی ہسپتال میں زیر علاج ہے
سرگودھا میں اسکول کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے
افغانستان میں زلزلے سے ایک درجن بچوں سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے
پشاور میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
زلزلے کی شدت 7.5 تھی جس سے ملک کے کئی شہر لرز اٹھے، جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں 212.5 کلو میٹر زیر زمین تھا
افغانستان میں زلزلے سے 18 ہلاکتیں ہوگئی
پشاور میں زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز افغان صوبہ بدخشاں میں جرم کے قریب 213.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا
دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، گجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے
زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، کوہاٹ، بھکر اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے
افغانستان میں شدید زلزلے کے بعد ایک خاتون اپنی بیٹی کو ہسپتال لے جارہی ہے
پشاور میں شدید زلزلے کے باعث ایک گھر تباہ ہوگیا
سوات میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے سے اموات رپورٹ ہوئیں
شمال مشرقی افغانستان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں سکول کی 12 بچیوں سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے
تصاویر کے لیے رائٹرز/اے ایف پی/ڈان کا شکریہ