نیپال میں پہلی بار عہدہ صدارت کے لیے خاتون صدر کا انتخاب

nipalدنیا کے اکثر ممالک میں اب خواتین کا سیاست میں کردار بڑھتا جا رہا ہے اور عوام کی اکثریت انہیں اپنا نمائندہ منتخب کر رہی ہے جب کہ اسی تناظر میں نیپال میں موجودہ انتخابات کے بعد اس وقت ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے جہاں پہلی مرتبہ ملک میں عہدہ صدارت کے لیے خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے۔

نیپال کی پارلیمنٹ نے کیمونسٹ پارٹی کی نائب سربراہ اور خواتین کے حقوق کے لیے ایک عرصے سے جدوجہد میں مصروف بدھیا دیوی بھنداری کو اپنے ملک کا صدر منتخب کر لیا۔ بدھیا نے پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں 327 ارکان پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کیا اوران کے مخالف امیدوار کو 214 ووٹ ملے جب کہ اس سے قبل کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ اپنے اتحادیوں کی مدد سے وازرت عظمی کے عہدے پر منتخب ہوچکے ہیں اس طرح اب کیمونسٹ پارٹی نے مکمل طور پر اقتدارحاصل کرلیا ہے۔

نیپال میں بادشاہت کے خاتمے کے بعد بدھیا دیوی دوسری منتخب صدر ہیں ان سے قبل رام باران یادیو آئین کی عدم موجودگی کی بنا پر 7 سال تک صدر رہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے