طیارہ۔۔۔ جو آسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا

ایڈاہو: امریکا میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو کر خوش قسمتی سے زمین بوس ہونے کے بجائے 60 فٹ طویل درخت میں پھنس کر ہوا میں معلق رہ گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ حادثے کا اپنی نوعیت کا منفرد اور انوکھا واقعہ امریکی ریاست ایڈاہو میں پیش آیا جہاں ایک پرائیوٹ طیارہ انجن کی خرابی کے باعث ہچکولے کھاتا ہوا زمین کی طرف آرہا تھا کہ جنگل کے ایک طویل درخت پر پھنس گیا یوں نہ صرف طیارہ محفوظ رہا بلکہ پائلٹ کو بھی نئی زندگی مل گئی۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق چھوٹا پرائیوٹ طیارہ Cub PA-18 حیران کن طور پر درخت کی اونچی ٹہنیوں میں پھنس گیا اور خوش قسمتی سے طیارے میں آگ بھی نہیں لگی۔ پائلٹ جان گریگوری کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔ طیارے کا ایک پہیہ گرگیا اور معمولی سے ڈینٹ آنے کے علاوہ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جائے وقوع کو آمدو رفت کے لیے بند کردیا اور بھاری مشینری کے استعمال کے ذریعے طیارے کو نیچے اتارا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے