یونین کونسل درازہ شریف میں دو سیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 10 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
یونین کونسل دروازہ کے پولنگ اسٹیشن پر اس وقت فائرنگ ہوئی جب دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آئے اور ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگانے لگے، تلخ کلامی کے بعد فریقین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔