لاہورایئر پورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ

tyaraلاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کے طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے.

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شاہین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز این ایل 142 میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے.

طیارے کے گیئر میں خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گئے.

ذرائع کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ گیئر میں خرابی کی اطلاع پہلے ہی ایئرپورٹ حکام کو کردی تھی.

سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کو ایمرجنسی گیٹ کے ذریعے طیارے سے باہر نکال لیا گیا جبکہ زخمی مسافروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی.

tyar2 

سی اے اے ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد تمام ڈومیسٹک فلائٹس موخر کردی گئی ہیں، جن فلائٹس کو موخر کیا گیا، ان میں شاہین ایئرلائنز کی فلائٹ این ایل 143، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فلائٹس پی کے 303 اور پی کے 652 شامل ہیں.

واقعے کے بعد سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے