پنجاب اسمبلی: زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سیمابیہ طاہر کی جانب سے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کے خلاف قرار داد کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ زینب زیادتی و قتل کے واقعے نے پورے ملک کے درو دیوار ہلا دیئے تھے اور اب 10 سالہ بچی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش اسلام آباد کے جنگل سے برآمد ہوئی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ کہ بچیوں کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے مجرموں کو عبرت کا نشان بناکر سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد میں چند روز قبل 10 سالہ بچی فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

ایسے ہی گزشتہ برس کے آغاز میں پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری 2018 کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے