خطرناک ترین وائرسوں کا شکار،بیکار لیپ ٹاپ، قیمت 12 لاکھ

چین: آج کے دور میں ہر شے بِک جاتی ہے اور اب ایک چینی فنکار کی جانب سے تیار کردہ 2008 کا ایسا لیپ ٹاپ 12 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا جو تاریخ کے چھ خوفناک اور طاقتور ترین کمپیوٹر وائرسوں سے تباہ ہوا تھا۔

انتشار کی یکسوئی یا The Persistence of Chaos نامی یہ لیپ ٹاپ 2008 کی سام سنگ کمپنی نے سے تعلق رکھتا ہے اور اس میں ونڈوز ایکس پی نصب ہے ۔ یہ دنیا کے مشہور ترین وائرس سے متاثر ہوا جن میں آئی لو یو، مائی ڈوم، سو بِگ، وانا کرائے، ڈارک ٹیکیولا اور بلیک انرجی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آن لائن پھیلنے والے یہ تمام وائرس دنیا کے لیے شدید تباہ کن وائرس ثابت ہوئے اور اس وقت 95 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان بھی ہوا۔ اسی مناسبت سےسائبرسیکیورٹی کے ماہرین انہیں تباہ کن کمپیوٹروائرس قرار دیا ہے۔

تاہم کسی ایسے لیپ ٹاپ کو کون خریدنا چاہےگا جو چھ خطرناک ترین وائرسوں سے آلودہ ہوچکا ہو۔ دوسری جانب کیا یہ تمام خطرناک وائرس کسی حادثے کی صورت میں دوبارہ خارج ہوکر دنیا میں مزید نقصان کی وجہ نہیں بن سکتے؟ یہی وجہ ہے کی میل ویئرزمرےکے یہ وائرس بہت تیزی سے پوری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔

لیکن اسے فروخت کرنے والے فنکار کہتے ہیں کہ یہ مکمل طور پر ایئرگیپ ہے۔ سام سنگ این سی 10 لیپ ٹاپ کسی طرح بھی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوسکتا۔

آج اس لیپ ٹاپ کی بولی کا آخری روز ہے اور خریدنے والے کو ایک لمبے چوڑے فارم پر دستخط کرنا ہوں گے کہ وہ اس وائرس سے کسی اور کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے