او آئی سی اجلاس: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے، وزیراعظم آج شام مدینہ پہنچیں گے جہاں وہ روضہ رسول اللہ ﷺ پرحاضری دیں گے اور آج رات ہی مکہ روانہ ہوجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج رات وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور کل او آئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس کا عنوان ’مکہ سمٹ‘رکھا گیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے