لاہور فیکٹری حادثہ، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 15 ہوگئی

lahoreلاہور فیکٹری حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ70 سے زائد زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں شاپنگ بیگ بنانےوالی 4 منزلہ فیکٹری زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی چوتھی منزل پر 200 کے قریب مزدور رہائش پذیر تھے جو فیکٹری میں شاپنگ بیگ بنانے کا کام کرتے تھے۔

حادثے کے مقام پر پاک فوج کی بھاری مشینری اور آرمی انجینئرز امدادی آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ بحریہ ٹائون کی امدادی ٹیم اور مشینری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے ملبے تلے سو سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور فیکٹری حادثے کے زخمیوں کا فوری علاج کرانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے شریف نے میڈیکل ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم بنادی،کہا کہ تمام زخمی مزدوروں کابلامعاوضہ اورمکمل علاج کیاجائےگا ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن کو تیز کیا جائے، امدادی سرگرمیوں کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں اور پنجاب حکومت زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے فیکٹری گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ افسوسناک ہے۔ دوسری جانب سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 23فیصد عمارتوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں، راولپنڈی میں بھی بہت سے عمارتیں بوسیدہ ہیں، گرنے کا خطرہ ہے، متاثرین کے لیے جوبھی کرسکے کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے