کوئٹہ میں سرد ہوائیں ،پارہ ایک ڈگری پر،گلگت بلتستان میں بارش

quettaوادی کوئٹہ میں سرد ہواوں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ،سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں رات گئے چلنے والی سرد ہواوں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئی ، پرنس روڈ ، ،نیو الگیلانی روڈ ،بروری اور سریاب کے علاقوں سے گیس پریشر کے بالکل ختم ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

گلگت بلتستان ، مالا کنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں ہونے والی بارش اور برف باری سےسردی بڑھ رہی ہےجس سے زلزلہ متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے۔

گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور بر ف باری سے نظام زندگی متاثر ہے ۔ لوئر دیر ، پاراچنار سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں ۔ شدید سردی میں گھر کی چھت سے محروم افراد نے جلانے کی لکڑیوں کا استعمال بڑھادیا ہے ۔

چمن ، پشین ، زیارت ، مسلم باغ سمیت شمالی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چل رہیں ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ دو روز موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی چار ریکارڈ کیاگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے