داعش غیر اسلامی اور کرپٹ ہے:سعودی مفتی اعظم

isisسعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سرگرم انتہاپسند تنظیم داعش کو کرپٹ اور غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔

عبدالعزیز الشیخ نے ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میںداعش کے خطرے سے نمٹنے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے پیروکار ایک ایسے نظریے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردگروپ کے ارکان کا تعارف صرف یہی ہے کہ وہ ایسے مجرم ہیں جو کہ ملک کو کرپٹ اور مسلمانوں کا خون بہانا چاہتے ہیں، وہ یہی فلسفہ لے کر عراق اور دیگرممالک میں کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے نادان اور بے خبر ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے