اقوام متحدہ :پاکستان 22کروڑآبادی کےساتھ دنیاکاپانچواں بڑاملک ہے.

پشاور: دنیابھرمیں جہاں بیشترممالک کی آبادی میں اضافہ ہورہاہے وہیں چین سمیت کئی ممالک کی آبادی مسلسل گھٹ رہی ہے اوراقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان 22کروڑآبادی کےساتھ دنیاکاپانچواں بڑاملک ہے جو80سال بعد یعنی سن2100میں بھی یہی پانچویں پوزیشن برقراررکھے گا۔

اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈسوشل افیئرپاپولیشن ڈویژن کی رپورٹ ورلڈپاپولیشن پراسسپکٹس2019 کے مطابق 80سال بعد چین نہیں بلکہ بھارت دنیاکے سب سے زیادہ آبادی والاملک ہوگا جب کہ چین کا نمبر دوسراہوگا .

رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ 2100میں افریقی ممالک میں آبادی میں اس حد تک اضافہ ہوجائے گا کہ پوری دنیا کے بچوں کی نصف آبادی صرف افریقہ میں پیداہوگی .اسوقت دس میں سے تین بچوں کا تعلق افریقہ سے ہے رپورٹ کے مطابق 1950میں دنیاکے دس بڑے ممالک میں چین ، بھارت،امریکہ،روس،جاپان،جرمنی ،انڈونیشیا،برازیل،برطانیہ اور اٹلی شمارکئے جاتے تھے تاہم 70سال بعد اسوقت دنیامیں چین ایک ارب43کروڑکےساتھ سب سے زیادہ ،بھارت ایک38کروڑآبادی کےساتھ دنیاکادوسراآبادی والاملک ہے،امریکہ تیسرے نمبرپرہے آبادی کے لحاظ سے دنیاکاانڈونیشیاچوتھابڑاملک،پانچواں پاکستان،چھٹابرازیل،ساتواں نائیجریا، آٹھواں بنگلہ دیش،نواں روس اور دسواں میکسیکوہے تاہم 80سال بعد یعنی سن2100میں برازیل ،بنگلہ دیش،روس اورمیکسیکوٹاپ ٹن آبادی رکھنے والے ممالک کی فہرست سے نکل جائینگے اوران کی جگہ کانگو،ایتھوپیا،تنزانیہ اورمصراس فہرست میں شامل ہوجائینگے.
امریکہ کااس وقت آبادی والے ممالک میں تیسرانمبرہے 80سال بعد امریکہ کانمبرچوتھاہوجائیگاجب کہ نائیجریا زیادہ آبادی کے باعث ساتویں نمبرسے تیسرے نمبرپرآجائے گی ۔رپورٹ میں قیاس آرائی کی گئی ہے افریقی ممالک کی آبادی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے تاہم اسوقت آبادی کوکنٹرول کرنے کےلئے چین میں سب سے زیادہ کام ہورہاہے اوربتایاجاتاہے کہ چین کی آبادی اسوقت گٹھنے کے عمل سے دوچارہے۔سب سے زیادہ آبادی جودنیامیں اگلے80سالوں میں بڑھے گی ان میں نائیجریا،کانگو،تنزانیہ،پاکستان ،ایتھوپیا،انگولہ،نائیجر،مصر،امریکہ اور سوڈان شامل ہے جب کہ جن ممالک کی آبادی گھٹ رہی ہے ان میں سب سے زیادہ پہلے چین،جاپان،برازیل،تائی لینڈ،جنوبی کوریہ،اٹلی،روس،یوکرائن،پولینڈاورسپین شامل ہیں۔

بتایاجاتاہے کہ پاکستان کی آبادی سن2100میں 40کروڑسے بڑھ جائے گی حیران کن امریہ ہے کہ 80سال بعد دنیاکے دس بڑے آبادی والے ممالک میں یورپ کاکوئی ملک شامل نہیں ہوگا ۔آبادی کے متعلق ورلڈاکناک فورم کی ایک دوسری رپورٹ میں خصوصی طور پر جاپان کاذکر کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اسوقت چین کے بعد سب سے زیادہ جاپان میں آبادی کم ہورہی ہے گزشتہ چندسالوں کے دوران جاپان کی آبادی چارلاکھ تیس ہزار افرادکےساتھ مزیدکم ہوگئی ہے.

اسوقت جاپان کی آبادی12کروڑ60لاکھ پرمشتمل ہے اورگزشتہ چندسالوں کے دوران جاپان کی آبادی 0.2فیصدکم ہوئی ہے 1950میں جاپان کی آبادی1.4فیصدکے تناسب سے بڑھ رہی تھی رپورٹ کے مطابق اسوقت جاپان کی 28فیصدآبادی 65سال سے زائد عمرکی ہے اوروہاں پر تقریباہزارپانچ میں سے ایک شخص کی عمر70سال سے زائد ہے اور وہ بڑھاپے کاشکار ہے.

رپورٹ کے مطابق2050میں موجودہ حالات تناظرمیں جاپان کاشماردنیاکے بوڑھی قوم میں ہوگا وہاں100میں سے79افرادکی عمریں65سال سے زائد کی عمرکی ہونگی . اسوقت جاپان میں ورک فورس کی ایک بڑی تعداد بوڑھے افرادپرمشتمل ہے کچھ عرصہ پہلے آبادی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں جاپان40ویں نمبرپرتھاجوگھٹ کر اب47ویں نمبرپرآگیا کہاجاتاہے کہ اسوقت جاپان کا سب سے بڑامسئلہ وہاں بڑھاپے کی بیماریوں کاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے