مردانہ کشش یا مردانہ خوبصورتی

جو عورتیں مردوں میں صرف حسن کی متلاشی ہوتی ہیں وہ جان لیں کہ مردانہ خوبصورتی صرف عمر کے ایک خاص حصے تک ہی ہے۔ مرد جب کمائی معاش اور معاشرتی سرد و گرم کے تپیڑوں میں پڑتا ہے تو اسکا حسن دھوپ جلادیتی ہے اور اسکی چہرے کی رمق بہتر مستقبل کی تگ و دو کھاجاتی ہے۔

یہ سوچ کہ فلاں فلم اسٹار کس قدر کڑیل اور کٹیلا ہے میرا میاں اب دیکھو کیسا پرانا اور سڑیلا ہے ۔ تو آنٹی وہ کٹیلا سجیلا اور کڑیل اپنے اسی جسم سے کمارہا ہے جبکہ بیچارہ آپ کا میاں جو آپکی نظر میں پرانا سڑیلا ہے وہ خود کو تھکا مار کر آپ کے بہتر حال و مستقبل کے لئے کمارہا ہے۔

صورت میں مثل یوسف مل جائے تو خوب لیکن اگر کردار میں بھی یا کردار میں ہی مثل یوسف ہو تو یہ ﷲ رب العزت کا بہت بڑا انعام ہے۔

مردوں کو میرا مخلصانہ مشورہ ہے۔ خدارا خود پر توجہ دیا کریں اپنی اس قدر مصروف زندگی میں سے صرف بیس منٹ خود کو دیا کریں۔ جس میں بدن کی کھینچائی والی ورزش ہو اور پیٹ کی ورزش ہو۔ تاکہ جسم سڈول رہے اور پیٹ نہ بڑھے۔ سر کے بالوں پر توجہ دیں۔ جوں جوں سر کے بال کم ہوں گے توں توں آپ عمر رسیدہ معلوم ہونگے۔ مجھے بیؤٹیشن ہونے کے ناطے ان انباکس میں مردوں کے بال گرنے اور کم ہونے کی شکایت بھری ہوتی ہے۔

*سب کو مشورہ ہے جو کہ عورتیں بچے سب کرسکتے ہیں۔ پیاز پیس کر اسکا پانی بالوں کی جڑوں میں لگالیں اور گھنٹہ دو گھنٹہ چھوڑدیں چاہیں تو ساتھ تھوڑی پیسی پیاز بھی بالوں میں جڑوں سے سروں تک لگالیں۔ پیاز جتنی تیز ہوگی اور سر کی کھال پر جلن پیدا کرے اتنی مفید ہے۔

سر کی جلد پر جلن پیدا ہونے سے کیوٹیکلز / مسام کھل جاتے ہیں اور نئے بال اگنے لگتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے مولی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔( اس کی جلن شدید ہوتی ہے لیکن بہت ٹھنڈ پہنچاتی ہے۔ اور خوب گہری نیند لاتی ہے۔)
یہ عمل ان شاءﷲ نئے بال اگائے گا بال گرنا بند کردے گا۔ خشکی سکری جووؤں اور لیکھوں کا مکمل خاتمہ کردے گا۔ ہفتے میں تین دن کریں۔

*چہرے کی رونق اور آنکھوں کی چمک کے لئے مرد عورت یکساں فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

خشک خوبانی اور اگر خوبانی نہ ہو تو خشک املی چار چھ لیکر ایک کپ پانی میں ساری رات بھگودیں۔ صبح اس پانی میں میں ایک Tbsp شہد ڈال کر پیئں۔ آنکھ سچے موتی جیسی چمکے گی ۔ اور چہرے کو وللہ کسی میک اپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

*جو مرد و عورت اپنے بالوں اور پیٹ اور اسکن کا دھیان رکھ لیتے ہیں وہ ہمیشہ جاذب نظر ہوا کرتے ہیں۔

اور جو لوگ قدرتی حسین و جوان ہیں اور عقلمند بھی وہ اپنے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے یہ عمل کریں۔

ایک چیز کی گارنٹی دیتی ہوں یہ ہزار فیصد مفید اور آزمودہ ٹوٹکا ہے لیکن اسکو کرے گا وہی جسکے تلوے صاف ہوںگے۔ کیونکہ جسکے تلوے صاف ہوں وہ خود کے بارے میں کیئرنگ ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے