2 سال کی عمر میں بچوں کی صلاحیت جوزندگی میں ان کی کامیابی کا تعین کرتی ہے

bachaیہ ضرب المثل تو ہم نے سن ہی رکھی ہے کہ پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آ جاتے ہیں، اب سائنسدانوں نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2سال کی عمر میں آپ کے بچے کے ذخیرہ الفاظ سے زندگی میں اس کی کامیابی کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

دو سال کی عمر میں جن بچوں کا ذخیرہ الفاظ وسیع ہوتا ہے وہ زندگی میں اتنے ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ ایسے بچے اپنے تعلیمی کیریئر میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور زندگی میں ان کا رویہ بھی انتہائی مثبت ہوتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے بچے جو بول چال اور پڑھنے کی صلاحیت کے ساتھ کنڈرگارٹن میں داخل ہوتے ہیں ان میں کالج تک پہنچے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں۔

بڑا ہونے کے بعد ان کے پاس اپنا گھر ہوتا ہے، مالی حالت مضبوط ہوتی ہے اور ان کی ازدواجی زندگی بھی خوشگوار ہوتی ہے۔
پنسلوانیا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور کولمبیا یونیورسٹی کے محققین نے امریکہ بھر سے 8ہزار 650بچوں پر تحقیق کی۔ محققین نے بچوں کے ذخیرہ الفاظ کے متعلق ان کے والدین سے سوالات کیے کہ ان کے بچے جب 2سال کے تھے تب ان میں بولنے کی صلاحیت کتنی تھی اور ذخیرہ الفاظ کس قدر وسیع تھا،

اس کے بعد انہی بچوں کے ابتدائی سکولوں سے ان کی تعلیمی کارکردگی کا پتا چلایا گیا اور ان کے اساتذہ سے بھی ان کے متعلق سوالات کیے گئے۔ تحقیق میں مندرجہ ذیل باتیں سامنے آئیں:’’مالی طور پر مستحکم گھرانوں کے بچوں میں بولنے کی صلاحیت بہتر اور ذخیرہ الفاظ وسیع پایا گیا۔

جو بچے غریب گھرانوں میں پیدا ہوئے یا جن کا پیدائش کے وقت وزن بہت کم تھا یا ان کی والدہ دوران حمل پیچیدگیوں کا شکار رہی ان کی بولنے کی صلاحیت اور ذخیرہ الفاظ انتہائی محدود تھا۔

جو بچے 2سال کی عمر میں بہتر ذخیرہ الفاظ رکھتے تھے ان کی کنڈرگارٹن میں کارکردگی بھی دیگر بچوں سے نمایاں حد تک بہتر تھی۔‘‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے