پہلا بچہ ذہانت میں بہن بھائیوں سے آگے ہوتا ہے

bachaعام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ پیدائش کا نمبر ہماری شخصیت، ذہانت، ترقی اور مستقبل کی کامیابیوں کو متاثر کرتا ہے۔ لیکن اس حوالے سے شائع ہونے والے سائنسی ثبوت اورنتائج زیادہ ترمتنازعہ ہی رہے ہیں۔ تاہم ایک نئی تحقیق سےپتا چلتا ہے کہ گھر کے بڑے بچے کا آئی کیو اپنے بہن بھائیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

سائنسی جریدے ‘پروسیڈنگس آف دا نیشنل اکیڈمی’ میں شائع ہونے والے مطالعے میں محققین نے واضح کیا ہے کہ بڑے بچے میں تیزی سے سیکھنےکا ہنر موجود ہوتا ہے، کیونکہ وہ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے لیے ایک استاد کا درجہ رکھتا ہے جو انھیں بتاتا ہےکہ دنیا کا کام کس طرح سے ہوتا ہے۔

لیپزگ یونیورسٹی اورمینزیونیورسٹی کے سائنس دانوں کا مطالعہ برطانیہ کے تین قومی مطالعوں کے نتائج سے اخذ کیا گیا ہے جس میں 20 ہزاربرطانوی افراد شامل تھے اوران میں چاربچوں سے زیادہ بڑا گھرانہ شامل نہیں تھا۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق گھرکے بڑے بچے کے عقل مند ہونے کے امکانات دوسرے بہن بھائیوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں جبکہ بعد میں پیدا ہونے والا ہربہن بھائی عقل کےمیدان میں بھی ایک دوسرے سے پیچھے ہوتا ہے یعنی گھر کے سب سے چھوٹے بچے کا آئی کیو سب سے کم ہوسکتا ہے۔

نتائج میں کہا گیا کہ اکثرچھوٹے بہن بھائیوں کی طرف سے خود کو بڑے بھائی یا بہن سے کم عقل مند سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ فرق اتنا بڑا نہیں تھا اورہربہن اور بھائی کے عقل کے ٹیسٹ میں تقریبا 1.5آئی کیو پوائنٹس ایک دوسرے سے کم تھے۔ اس سے یہ وضاحت کرنے میں مدد ملتی ہے کہ کیوں گھر کا بڑا بچہ اکثر زندگی میں زیادہ بہتر کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے