تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹری انفارمیشن اکبر حسین اکبر نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے ۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے اس تصویر کے درمیان میں پلے کے بٹن پر کلک کریں .
آئی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پورا گلگت بلتستان اس قدم کی مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ابھی تک گلگت اسمبلی میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف متفقہ قرارداد نہیں لائی گئی ۔