اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس: شہباز شریف اور بلاول شریک نہیں ہوں گے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حزب اختلاف کی پیر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہیں کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پیر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

اے پی سی کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال سر فہرست ہے جبکہ اے پی سی میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

[pullquote]کمر میں درد کے باعث شہباز شریف کو مکمل آرام کی ہدایت کی ہے: ن لیگ [/pullquote]

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کمر کی تکلیف بڑھ جانے کے باعث آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے جس کی تصدیق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کردی ہے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو کمر میں درد کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دے رکھا ہے اور انہوں نے کئی روز سے سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کی ہوئی ہیں۔

لیگی ترجمان کے مطابق پارٹی کے سینیئر قائدین پر مشتمل وفد کل اے پی سی میں شرکت کرے گا جس میں خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق شامل ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری بھی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔

بلاول کے دورہ گلگت بلتستان کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت یوسف رضا گیلانی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں نیئربخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے